کچھ لوگ ناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں

منگل, 26 اپریل 2016 12:46

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کر کے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی بابرنواز خان، ثقلین بخاری اورسلطان محمود ہانجرا نے وزیراعظم نواز شریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی، ملاقاتوں کے دوران ملک کے سیاسی امور، علاقائی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرارکان اسمبلی نے کہا عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگ حکومت پرناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفرسے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو ں گے، ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، جس کے لئے ہم کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، پاکستان جلد اندھیروں سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک میں معاشی انقلاب کا زینہ بنے گا۔

Read 375 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto