عمران خان کا مریم نواز کے خلاف نیب جانے کا اعلان

ہفتہ, 30 اپریل 2016 17:29

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے مریم نواز کے سیل کے خلاف نیب جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک خاندان کی کرپشن بچانے کے لیے سیل بنا ہوا ہے جو عوام کے پیسوں سے تشہیر کررہا ہے۔ 

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک خاندان کی کرپشن بچانے کے لیے سیل بنا ہوا ہے جہاں لوگوں پر کیچڑ اچھالنے کے لیے عوام کے ٹیکس کا پیسہ اشتہاری مہم پر استعمال کیا جارہا ہے جب کہ مریم نوازشریف کے سیل میں عوام کے پیسوں کے غلط استعمال کے خلاف نیب جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر الزامات ملک کے وزیراعظم پر لگے لہذا میاں صاحب دوسروں پر الزام نہ لگائیں اور اپنا حساب دیں جب کہ جہانگیر ترین نے اپنے اثاثے ڈکلیئر کردیے ہیں لہذا نوازشریف بھی اپنے اثاثے ڈکلیئر کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر میاں صاحب کمیشن کے ٹی او آرز تبدیل نہیں کریں گے تو اس سے یہ واضح ہوگا کہ وہ اپنے جرم چھپانا چاہتے ہیں ورنہ وہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی طرح پارلیمںٹ میں آکر اپنے اثاثے ڈکلیئر کرتے لیکن انہوں نے ابھی تک اپنی آف شور کمپنیاں بھی ڈکلیئر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب جہاں چاہے جلسے کریں اور ایک ہی منصوبے کا 4،4 بار افتتاح بھی کریں لیکن اپوزیشن اس بات پر متفق ہے کہ وزیراعظم اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب عوام کو دینا ہوگا

Read 521 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto