سلمان خان کو شادی نہیں کرنی چاہئے ،میں اپنے ہنی مون پر سلمان کو ساتھ لے کر جاؤں گی ،بپاشو باسو

پیر, 02 مئی 2016 10:46

ممبئی: بالی ووڈ کی ’’بلیک بیوٹی ‘‘بپاشا باسو کرن سنگھ گورو کے ساتھ بالآخر گذشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ ہی گئی،لیکن شادی کے موقع پر بپاشا باسو نے سلمان خان کے حوالے سے ایک ایسی بات کہہ دی سب حیران رہ گئے اور بپاشا کی ’’دلیری ‘‘ کی داد دیتے رہے ۔

’’بالی ووڈ بھاسکر‘‘ کے مطابق بپاشا باسو اور کرن سنگھ گورو کی شادی گزشتہ روز ممبئی کے ایک بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئی ،اس شادی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے کم و بیش تمام بڑے سٹارز شریک ہوئے ،اس موقع پر سلو میاں بھی بپاشا باسو اور کرن سنگھ گورو کو شادی کی خوشی میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر نئے نویلے جوڑے نے سلمان خان کے ہمراہ فوٹو گرافرز کو خصوصی پوز بھی دیئے اور میڈیا کے ساتھ ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی ۔بپاشا باسو کا اپنی شادی کے موقع پر کہنا تھا کہ سلمان خان نے میری شادی میں شریک ہو کر مجھے سب سے بڑا تحفہ دیا ہے ، میں سلمان کی دوست ہوں اور نہیں چاہتی کہ سلمان خان کبھی شادی کریں ،سلمان دنیا بھر کی لڑکیوں کے لئے بڑے اہم ہیں ،وہ جب چاہیں شادی کریں جب چاہیں شادی نہ کریں۔بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ وہ ’’ہنی مون ‘‘ پر سلمان خان کا ساتھ چاہتی ہیں اور انہیں اپنے ’’ہنی مون ‘‘ پر ساتھ لے کر جائیں گے ،واضح رہے کہ اس موقع پر کرن سنگھ گورو بھی موجود تھے جو بپاشا کی ’’خواہش‘‘ سن کر مسکراتے رہے ۔سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بپاشا اور کرن سنگھ گورو کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑی بہت اچھی ہے اور میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ،سلو میاں نے اس موقع پر کرن سنگھ گورو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اس شادی کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ شادی ’’قائم ‘‘رہے کیونکہ اس شادی کا قائم رہنا ہی سب سے اہم ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کرن سنگھ گورو 2مرتبہ شادی رچا چکے ہیں اور شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی اپنی بیویوں کو طلاق دے کر بپاشا باسو کے ساتھ تیسری مرتبہ شادی کا سہرا سجایا ہے ۔

Read 3444 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto