فاروق ستارکےکوآرڈینیٹراورڈائریکٹرفشرمین کوآپریٹوسوسائٹی 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

پیر, 02 مئی 2016 19:23

کراچی: عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے کو آرڈینیٹر آفتاب احمد اور فشر مین کو آپریٹیو سوسائٹی کے ڈائریکٹر جاوید یونس سمیت 7 ملزمان کو 90 روز کےلئے رینجرز کے حوالے کردیا ہے ۔

رینجرز نے ایم کیو ایم کے  رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کے کو آرڈی نیٹر آفتاب احمد اور فشرمین کو آپریٹیو سوسائٹی کے ڈائریکٹر جاوید یونس سمیت 7 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا،عدالت کے سامنے پیش کئے جانے والے دیگر ملزمان میں سعیداحمد ، افضل ، عدنان ، کاشف صدیقی، سرور اوراکبر شامل تھے۔

رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جاوید یونس پر ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر متعدد الزامات ہیں جب کہ دیگر ملزمان بھی 40 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں اس لئے ملزمان سے مزید تحقیقات کرنی ہے جس کے لئے انہیں 90 روزہ ریمانڈ پر تحویل میں دیا جائے۔ عدالت نے رینجرز کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ساتوں ملزمان کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے رینجرز کی تحویل میں دیئے جانے والے ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔

Read 460 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto