جس طرح کنگنا رناوت نے اپنے خلاف منفی تشہیر کو سنبھالا وہ قابل تعریف ہے: ودیا بالن

جمعہ, 06 مئی 2016 16:54

ممبئی : بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے بھی کنگنا کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے اپنے خلاف منفی تشہیر کو سنبھالا وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے ذاتی معاملات پر تبصرہ کرنا ان کے لیے مناسب نہیں تاہم جس طرح کنگنا خود کے لیے کھڑی ہوئیں وہ قابل دید تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک خاتون کے لیے دوسروں مثلاً اپنے بچوں، شوہر، والدین اور دیگر افراد کے لیے کھڑا ہونا آسان ہوتا ہے تاہم کبھی کبھار ہی ایسا دیکھنے میں آتا ہے کہ کوئی خاتون خود کے لیے کھڑی ہوئی ہو۔بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کے ساتھ قانونی جنگ اور تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد حالیہ دنوں میں تنقید کی زد میں رہنے والی کنگنا رناوٹ کو بالآخر امیتابھ بچن سمیت بولی وڈ کے کچھ ستاروں کی حمایت مل گئی۔عظیم اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کنگنا رناوٹ کے بڑے مداح ہیں اور وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔تاہم انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں انہوں نے ہریتھک کے ساتھ ان کے معاملات پر تبصرہ کرنے سے خود کو دور رکھا۔

Read 1620 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto