پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا

ہفتہ, 07 مئی 2016 11:51

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر میں تیس من سے زائد مضر صحت گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی کہ دو گاڑیوں میں بھاری مقدار میں بیمار اور لاغر جانوروں کا مضر صحت گوشت لاہور کے مختلف حصوں میں سپلائی کرنے کے لئے لایا جارہا ہے، جس پر لاہور کے داخلی راستے ای ایم ای سوسائٹی کے قریب ناکا لگا کر ایک کار اور منی ٹرک کو روکا گیا جس سے تیس من مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا.

پنجاب فوڈاتھارٹی نے مضر صحت گوشت ضبط کرکے دونوں ملزمان طارق اور اکبر کو تحویل میں لے لیا، جبکہ مضر صحت گوشت کے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے.

محمکمہ فوڈ اتھارٹی کے مطابق جہاں سے گوشت لایا گیااور جس جگہ سپلائی کیا جانا تھا وہاں بھی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے اس سےقبل ڈائریکٹرآپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں کارروائی کی تھی جہاں رکشہ میں مضرصحت گوشت دکانوں پرسپلائی کیا جارہا تھا۔

Read 559 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto