عوام کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کے احتساب کے لیے کھڑے ہوجائیں، عمران خان

بدھ, 11 مئی 2016 18:14

بنوں: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف ثبوت ہونے کے باوجود نیب ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتا جب کہ عوام کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کے احتساب کے لیے کھڑے ہوجائیں۔

بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے اور اگر ہم سچ اور حق کے لیے کھڑے ہوجائیں تو ہم نیا پاکستان بناسکتے ہیں، ہمیں کرپشن کا مقابلہ کرنا ہوگا اور کرپشن کے بادشاہ نوازشریف کا احتساب کرنا ہوگا، میاں صاحب ہمیں سچ بتائیں کہ ان کے اثاثے کتنے اور کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن دیمک کی طرح ملک کو چاٹ رہا ہے، حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے یہ ملک بہت پیچھے چلا گیا جب کہ ہمارے ساتھ سنگاپور اور ملائیشیا کو ایماندار حکمران ملے جنہوں نے کرپشن ختم کرکے اداروں کو مضبوط کیا، انسانوں پر سرمایہ کاری کی جس کی بنیاد پر وہ آج کامیاب ملک تصور کیے جاتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ ہمیں نوازشریف ملے۔

عمران خان نے چیرمین نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پر کرپشن ثابت ہونے کے باوجود نیب اپنی ذمہ داری کیوں پوری نہیں کررہی، میاں صاحب کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا جب کہ نیب کے ایکشن لینے پر ہفتوں کے اندر احتساب ہوسکتا ہے اورجو کام نیب کرسکتا ہے وہ جوڈیشل کمیشن بھی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیب نے میاں صاحب کا احتساب کردیا تو پاکستان بدل سکتا ہے کیوں کہ اس کے بعد کوئی بھی وزیر کرپشن کرنے سے خوفزدہ ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوسکا تو کرپشن عام ہوجائے گی۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے 8 سالوں میں 3 سے 28 فیکٹریاں بنائیں اور دن بدن امیر ہوتے جارہے ہیں لیکن اس ملک کے عوام غریب ہوتے جارہے ہیں،پاکستان کو ٹھیک کرنے کے لیے ٹیکس کا نظام درست کرنا ہوگا جو نوازشریف نہیں کرسکتے، اس وقت ملک میں امیر لوگ ٹیکس نہیں دیتے بلکہ سارا ٹیکس غریب عوام سے لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امیر لوگوں سے ٹیکس اکھٹا کرکے دکھاوں گا اور وہ پیسہ  تعلیم، اسپتالوں اور روزگار کے ذریعے غریب عوام پر خرچ کروں گا اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کروگا، کرپشن صرف چند لوگوں کو پکڑنے سے ختم نہیں ہوگی اس کے لیے اوپر بیٹھے لوگوں کا احتساب کرنا ہوگا،بیرون ملک سوئس بینکوں میں موجود پاکستانیوں کے غیرقانونی طریقے سے بھیجے گئے پیسے واپس لے کر آئیں گے۔

عمران خان نے  مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ علما اور اسلام کی توہین نہ کریں اور اپنی جماعت سے علما اور اسلام  ہٹاکر اس کا نام ’’کرپشن بچاؤ پارٹی‘‘ رکھ لیں۔

Read 546 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto