پولیس اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے بھرپور کارروائی کرے، ڈی جی رینجرز سندھ

جمعہ, 13 مئی 2016 21:43

کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ شہرقائد پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے جب کہ اردو اسپیکنگ کمیونیٹی کی خدمت نہ صرف فوج میں بلکہ ہر شعبے میں قابل قدر ہیں۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹریز کا دورہ کیا جہاں ایسوسی ایشن کی جانب سے انہیں شیلڈ پیش کی گئی جب کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے کرائم مانیٹرنگ سیل کا دورہ کیا اور انڈسٹریل ایریا کی مانٹرینگ کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈی جی رینجرز نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ رینجرز انڈسٹریل ایریا میں اضافی گشت کرے گی اور اضافی گشت کے ذریعے جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائی کرے گی۔

اس موقع پر میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ اردو اسپیکنگ کمیونیٹی کی خدمات نہ صرف فوج میں بلکہ ہر شعبے میں قابل قدر ہیں جب کہ شہر میں بسنے والے جفاکش اردو اسپیکنگ کمیونٹی پاکستان کا معاشرتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اسٹریٹ کرائم کو قابو میں لانے کے لیے فوری اور بھر پورکارروائی کریں۔

Read 290 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto