لیڈرشپ ایماندار نہ ہو تواوپر سے نیچے تک سب کرپٹ ہوجاتے ہیں،عمران خان

پیر, 16 مئی 2016 09:23

عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے لوگ منی لانڈرنگ کر کے پیسا باہر بھیجتے ہیں لہذا لیڈرشپ ایماندار نہ ہو تواوپر سے نیچے تک سب کرپٹ ہوجاتے ہیں۔

مانچسٹرمیں شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بڑا ایونٹ ہو رہا ہے جہاں وزیراعظم نواز شریف پارلیمنٹ میں آرہے ہیں لہذا میرا پارلیمنٹ میں ہونا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کیمرون کی مجال نہیں تھی کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر پاناما پیپرز پر جواب نہ دیتے، اوور سیز پاکستانیوں کے بھیجے گئے پیسوں سے پاکستان چل رہا ہے لیکن پاکستان سے لوگ منی لانڈرنگ کر کے پیسا باہر بھیجتے ہیں لہذا لیڈرشپ ایماندار نہ ہو تواوپر سے نیچے تک سب کرپٹ ہوجاتے ہیں جب کہ سنگاپور نے کرپشن ختم کی ادارے مضبوط کیے اور انسانوں پر پیسا لگایا۔

Read 184 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto