سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو متنازع بیانات سے گریز کرنا چاہیے، خواجہ آصف

پیر, 16 مئی 2016 09:32

سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیوں کا واویلا مچانے والے خود اس کے مالک نکلے جب کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو متنازع بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

 وزیردفاع خواجہ آصف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی اپنی آف شور کمپنی نکلی تو اسے جائز قرار دے دیا، انہوں نے 1983 میں ٹیکس بچانے کے لئے آف شور کمپنی بنائی اور شوکت خانم اسپتال کی خیرات کے پیسوں سے آف شور کمپنیوں میں حصہ ڈالا گیا۔

خواجہ آصف نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں عدلیہ کا احترام کرتا ہوں لیکن سابق چیف جسٹس کو متنازع بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

 

Read 227 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto