سال 2016 میں مشہور ہونے والی 6 مسلمان شخصیات

پیر, 16 مئی 2016 12:35

دنیا بھر میں موجود کروڑوں مسلمانوں میں سے 6 مسلمان ایسے ہیں جنہوں نے اس سال ساری دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروالی۔

آیئے آپ بھی جانیں وہ 6 مسلمان کون ہیں

صادق خان

لندن کے نو منتخب میئر صادق خان اب تک سال کی سب سے مشہور شخصیت قرار پائے۔ تاریخ میں پہلی بار لندن کا میئر مسلمان ہونے کا سہرا ن کے سر بندھا۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے مدمقابل ایک ارب پتی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی۔

ریاض مہریز

فرانس میں پیدا ہونے والے 25 سالہ ریاض مہریز لیسسٹر سٹی کی فٹبال ٹیم میں ہیں اور پی ایف اے کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ وہ اس سال پی ایف اے کی سالانہ ٹیم میں جگہ بھی بنا چکے ہیں۔

نادیہ حسین

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے ایک گیم شو میں بہترین بیکر کا اعزاز پانے والی 31 سالہ نادیہ حسین نے اس وقت دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی جب انہوں نے ملکہ برطانیہ کی 90ویں سالگرہ کا کیک بنایا۔

زین ملک

اس گلوکار نے 2016 میں اپنا گانا ’لائیک آئی وڈ‘ جاری کیا جو انٹرنیٹ پر بے انتہا مقبول ہوگیا۔

شاہ رخ خان

بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے پرستاروں کی تعداد اس سال 3.5 بلین سے تجاوز کر گئی۔ شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا کے ہر پروفائل پر 20 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں

ولید علی

ی وی اینکر ولید علی نے آسٹریلین ٹی وی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ’بہترین شخصیت 2016‘ کا اعزاز اپنے نام کیا

Read 256 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto