آصف علی زرداری کے پیر اعجاز شاہ بھی قومی اسمبلی میں پہنچ گئ

پیر, 16 مئی 2016 17:15

سابق صدر آصف علی زرداری کے پیر اعجاز شاہ بھی پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایوان کی کارروائی دیکھیں گے ۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اعجازشاہ کاکہناتھاکہ فقیرآدمی ہوں ، آگیاہوں ، پاگلوں میں پھنس گیا ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ زرداری کو منوں ٹنوں کے حساب سے دعائیں دے چکاہوں ، خود وظیفہ کرتاہوں ، اللہ پاک زرداری کیلئے بہترکرے ۔پیراعجازشاہ کاکہناتھاکہ رمضان میں نبی ﷺ کی خدمت میں جاﺅں گااور دیکھوں گا، جوبہترہو۔یادرہے کہ پیراعجاز شاہ پیپلزپارٹی دورحکومت میں زیادہ وقت ایوان صدر میں ہی گزارتے تھے او رکہاجاتاہے کہ زرداری ان کی مرضی کے بغیرکوئی قدم نہیں اٹھاتے ، آج کی کارروائی کے دوران بھی پیپلزپارٹی وزیراعظم سے سوالات کا جواب مانگے گی اور چہہ مگوئیاں ہیں کہ آصف علی زرداری کی خصوصی درخواست پر ہی اعجاز شاہ پارلیمنٹ ہاﺅس آئے ہیں ۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پیپلزپارٹی کسی صورت وزیراعظم کو گھر بھیجنا یا جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرناچاہتی ، اس لیے پیراعجاز شاہ کولایاگیا۔

Read 1660 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto