دبنگ خان کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

منگل, 17 مئی 2016 20:51

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو ڈاکٹروں نے فلموں کی شوٹنگ میں کام  سے روکتے ہوئے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق  سلمان خان اپنی فلم ’ سلطان‘ کی شوٹنگ میں دن رات کام میں مصروف ہیں تاکہ فلم وقت پر ریلیز کی جاسکے لیکن سخت گرمی اورپسینے کی وجہ سے ان کے پیوند شدہ بالوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس پر ڈاکٹروں  نے انہیں گرمی سے بچنے اور کچھ دن ٹھنڈے ماحول میں رہنے کا مشورہ دیاہے۔

دوسری جانب فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران  سلمان خان کے پیوند شدہ بالوں کو پہنچنے والے  نقصان  پر ڈاکٹروں نے انہیں ایک بار پھر مصنوعی بال لگانے کا مشورہ  دیا ہے۔

دبنگ خان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سلومیاں بہت جلد ایک بار پھر ہیئرٹرانسپلانٹ کرائیں گے جس کے لئے دبئی سے ڈاکٹر ان کے فارم ہاؤس آئیں گے اور اس دوران دبنگ خان کی والدہ سلمیٰ اور ان کی گرل فرینڈ لولیا وینٹر بھی ان کے ہمراہ فارم ہاؤس میں موجود ہوں گی۔

Read 1289 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto