آرمی چیف سے رچرڈ اولسن کی ملاقات، سیکورٹی صورتحال پر گفتگو

جمعرات, 19 مئی 2016 19:02

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں جنرل راحیل شریف اور امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے خطے کی سیکیورٹی کی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ کیا ۔ امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔   اس سے پہلے رچرڈ اولسن نے امریکی سفیر کے ہمراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے معاملے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ رچرڈ اولسن نے کہا کہ کچھ مسائل کے باوجود امریکی حکومت پاکستان سے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے ۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا  رچرڈ اولسن نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ 

Read 295 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto