تھر کیلئے وزیر اعلیٰ کی فراہم کردہ میڈیکل موبائلز فور کی بجائے ٹو ویل نکلیں

جمعرات, 19 مئی 2016 19:15

کراچی:  سندھ حکومت نے تھرپارکر کی 6 تحصیلوں مٹھی، ڈیپلو، چھاچھرو، اسلام کوٹ، ننگر پارکر اور ڈاھلی کے ریسگستانی گاؤں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 7 فور ویل میڈیکل موبائل یونٹس دینے کا اعلان کیا تھا، جن میں سے 4 میڈیکل موبائل مٹھی ڈی سی آفیس پہنچ گئی ہیں۔ لیکن وہاں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی 4 میڈیکل موبائلز فور وہیل کی بجائے ٹو ویل ہیں۔ یہ گاڑیاں بھی تھرپارکر کے ریگستانی دیہاتی علاقوں تک نہیں پہنچ سکیں گی اور اس طرح تھر کی عوام سے کیا گیا وعدہ وفا نہیں ہو سکے گا اور نہ ہی عوام کو کوئی فائدہ ہو گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کل مٹھی ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیکل موبائل کا افتتاح کریں گے۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اعلان کردہ 7 فور ویل میڈیکل موبائل یونٹس میں سے 4 مٹھی ڈی سی آفس پہنچ گئیں۔ تاہم، میڈیکل موبائل فور وہیل کی بجائے ٹو وہیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ - 

Read 794 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto