پشاور میں دھماکے سے 3 خود کش بمبار ہلاک

جمعہ, 20 مئی 2016 10:00

پشاور: سفید روڈ پر دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 3 خود کش بمبار ہلاک ہو گئے۔

پشاور میں موٹر سائیکل پر سوار 3 دہشت گرد کسی اہم ہدف کو نشانہ بنانے جا رہے تھے کہ سفید روڈ پر دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 3 خود کش جیکٹس لے کر جا رہے تھے کہ 2 دھماکے سے پھٹ گئیں جب کہ تیسری خود کش جیکٹ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 9 دستی بم اور کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی لاشوں کے اعضاء کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نےعلاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Read 384 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto