گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.27 فیصد اضافہ

ہفتہ, 21 مئی 2016 16:26

مئی کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں0.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 16-2015 کے گیارoویں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کم آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.19 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 20 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آلو، کیلے، ٹماٹر، زندہ مرغی، گڑ، ایل پی جی، دال مسور، دال ماش، چنے کی دال، اری چاول، مسٹرڈ آئل،تازہ دودھ، دہی، بیف، سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پیاز، انڈے، لہسن، گندم، آٹا، چینی ،سمیت 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، بجلی کے نرخ، گیس نرخ، دال مونگ، چائے، کپڑے، خوردنی تیل، ملک پاؤڈر، سرخ مرچ، باسمتی چاول، ویجی ٹیبل گھی، مٹن، نمک، اور کھلا گھی سمیت 30 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں 8 ہزار تا 12 ہزار آمدنی، 12 ہزار تا 18 ہزار آمدنی، 18 ہزار تا 35 ہزار تک اور 35 ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں بالترتیب 0.23، 0.26، 0.28 اور 0.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Read 447 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto