مریم نوازکے اثاثے کیوں چھپائے، کیپٹن صفدرالیکشن کمیشن میں طلب

منگل, 24 مئی 2016 09:05

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئےالیکشن کمیشن سےرجوع کرنےکافیصلہ کرلیا، دوسری طرف وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدرکو الیکشن کمیشن نے طلب کرلیا، ان پراثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کاالزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازکی آف شورکمپنیاں کیپٹن صفدرکوبھاری پڑگئیں۔اپنی اہلیہ مریم صفدر کےاثاثے چھپانےکےالزام میں کیپٹن صفدر کیخلاف الیکشن کمیشن نے ایکشن لیتے ہوئے وزیراعظم کےداماد کیپٹن صفدر کو طلب کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کی درخواست پرالیکشن کمیشن نے لیگی رکن اسمبلی کیپٹن صفدرکو یکم جون کوطلب کرلیا، پی ٹی آئی کےنوابزادہ صلاح الدین نےاپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ کیپٹن صفدر نے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے عام انتخابات کےدوران اثاثوں کے بارےمیں غلط گوشوارےجمع کرائے۔ کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ کی آف شورکمپنیاں ظاہرنہیں کیں ذرائع کا کہنا ہےکہ الزامات درست ثابت ہوئےتو کیپٹن صفدر کی اسمبلی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے۔

Read 474 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto