فلوجہ کے قریب قصبے کو داعش سے آزاد کرالیا

جمعہ, 27 مئی 2016 10:42

عراقی فورسزاورکردملیشیا کےپیش قدمی جاری ہے،فلوجہ کےقریب قصبےکوتین دن لڑائی کےبعددہشت گرد تنظیم داعش سے آزادکرالیا گیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عراقی فورسزاورکردملیشیا کےہمراہ قبائلیوں نےفلوجہ کی جانب پیش قدمی کےدوران قریبی قصبےکوآزادکرالیاہے۔

اس سے قبل عراقی فوج کےجوانوں اور قبائلیوں نےقصبےکےمرکزی پولیس اسٹیشن پرقبضہ کرکےعراقی پرچم لہرادیاتھا جس کےبعد دو روز تک جاری رہنے والی گھمسان کی لڑائی کے بعد داعش کے دہشتگرد قصبہ چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے.

عراقی وزیراعظم کےاعلان کےبعد عراقی فورسز نے فلوجہ کی آزادی کیلئےگرینڈ آپریشن کاآغاز کردیاہے.

یاد رہے کہ حاشید شابی گروپ بھی عراقی فوج کے شانہ بشانہ داعش کے جنگجوؤں کے مقابلے پر آگیاتھا،جس سے فلوجہ میں عراقی افواج کی کامیابی کا امکان بڑھ گیا تھا.

واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی حکومت نے فلوجہ کے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں اور گھروں سے باہر بلاضرورت نکلنے سے گریز کریں.

Read 254 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto