سعودی نژاد غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی افواہوں کی تردید

منگل, 31 مئی 2016 11:32

ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ میں سول معاملات سے متعلق شعبے نے وضاحت جاری کی ہے کہ سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو سعودی شہریت نہیں دی جائے گی۔ 'سول افئیرز' شعبے نے سوشل میڈیا پر جاری ایک افواہ کی تردید کی جس کے مطابق سعودی شاہی خاندان نے سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شعبے کے ترجمان محمد الجسار کا کہنا تھا کہ "یہ بات مکمل جھوٹ ہے"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی فیصلے کو باضابطہ طور پر وزرا کونسل کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا "ایسا پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا پر سعودی شہریت کا مسئلہ اٹھایا جائے"۔ ترجمان نے اس جھوٹی اطلاع کو پھیلانے کے لئے استعمال سرکلر پر تنقید کی۔ اس سرکلر کو بالکل شاہی فرمان کی طرز پر تیار کر کے پیش کیا گیا تھا اور اس میں ایک جھوٹی خبر کو درج کر کے سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا

Read 313 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto