12 لاکھ سے زائد افغان اندرون ملک بے گھر ہوئے: ایمنسٹی

منگل, 31 مئی 2016 13:21

کابل کیمپ میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے مقیم فرزانہ کا کہنا تھا کہ "جب آپ اپنے بچوں کے سامنے کھانا نہ رکھ سکیں تو یہ گولی لگنے سے بھی بدتر ہے۔"

افغانستان میں گزشتہ تین سالوں کے دوران تشدد کے واقعات کے باعث 12 لاکھ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یہ بات انسانی حقوق کی ایک موقر بین الاقوامی تنظیم "ایمنسٹی انٹرنیشنل" نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں بتاتے ہوئے کابل حکومت اور بین الاقوامی برادری سے جنگ کے باعث اندرون ملک بے گھر ہونے والے افراد کے مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا۔

کابل میں جاری کی گئی رپورٹ میں تنظیم کا کہنا تھا کہ جیسے لڑائی میں اضافہ ہو رہا ہے ویسے ہی بے گھر افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور یہ لوگ "ہولناک حالات میں اپنی بقا کے دہانے پر کھڑے ہیں۔"

2001ء میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اس ملک میں جنگ کی صورتحال ہے جب کہ حالیہ مہینوں میں ایک بار پھر طالبان نے اپنی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق صرف 2015ء میں افغانستان میں 11002 شہری ہلاک و زخمی ہوئے اور ان کی اکثریت شدت پسندوں کے کارروائیوں میں نشانہ بنی۔

ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں کابل کے ایک کیمپ میں ایک دہائی سے زائد عرصے سے مقیم فرزانہ کا حوالہ دیا گیا۔ یہ خاتون سات بچوں کی ماں ہے جو صوبہ پروان سے اپنا گھر بار چھوڑ کر یہاں منتقل ہوئیں۔

فرزانہ کے شوہر نے چند سال پہلے اسے چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سے وہ اکیلے ہی اپنے کنبے کا پیٹ پال رہی ہیں۔

فرزانہ کا کہنا تھا کہ "جب آپ اپنے بچوں کے سامنے کھانا نہ رکھ سکیں تو یہ گولی لگنے سے بھی بدتر ہے۔"

تنظیم نے الزام عائد کیا کہ ایسے علاقوں میں جہاں بین الاقوامی برادری بھی مدد فراہم کر رہی ہے افغان حکومت اس مسئلے سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔

لیکن افغان پناہ گزینوں کی وزارت کے ترجمان حافظ احمد میاں خیل نے ایمنسٹی کے فراہم کردہ اعدادوشمار سے اتفاق نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعداد دس لاکھ کے لگ بھگ ہے اور ان میں بہت سے لوگ صرف جنگ ہی سے نہیں بلکہ سیلابوں اور زلزلے جیسی قدرتی آفات سے متاثر ہوئے۔

Read 153 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto