ڈاکٹر عاصم اپنی اہلیہ کے کینسر کی خبر سن کر تقریباً بے ہوش ہوگئے، ترجمان

بدھ, 01 جون 2016 18:20

کراچی: ڈاکٹر عاصم حسین کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت کے واحد سیاسی قیدی ڈاکٹر عاصم حسین اپنی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین کے کینسر کے مرض میں اضافے اور بیماری میں شدت آجانے کی خبر سن کر تقریباً بے ہوش ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر زرین حسین گذشتہ کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج لندن کے ہسپتال میں جاری ہے۔ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت بگڑنے کے بعد ڈاکٹرز اور اسپیشلسٹ نے ہنگامی بنیادوں پر ان کا معائنہ کیا کرنے کے بعد کہا کہ اپنی اہلیہ کی شدید علالت کا سن کر ڈاکٹر عاصم حسین شدید اعصابی تناؤ اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر زرین کی طبیعت ابتر ہوتی جارہی ہے اور ان کے خاندان کے افراد نے بہی خواہوں، دوستوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

ڈاکٹر زرین حسین کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس آزمائش کی گھڑی میں انہیں اپنے شوہر کی قربت کی ضرورت ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خاندان کے افراد نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم کی سرجری کے وقت ان کے تمام اہل خانہ اور دوست احباب ان کے ہمراہ ہیں تاہم موجودہ جمہوری حکومت کے واحد سیاسی قیدی اپنی اہلیہ جن کو اپنے شوہر کی اشد ضرورت ہے کی دیکھ بھال سے محروم ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین عدالتی احکامات کے تحت جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں وہ بے خوابی اور اختلاج کا شکار ہیں۔

ڈاکٹروں کے ایک پینل نے پہلے ہی ان کی طبی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کمر کے مہروں میں شدید درد ہے جس کی ان کا فوری طور پر ایم آر آئی کرایا جائے۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے چاہنے والوں، دوست احباب اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر زرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں

Read 719 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto