قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کل رات لاہور پہنچیں گے

منگل, 07 جون 2016 16:36

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کل رات لاہور پہنچیں گے جس کے بعد وہ کرکٹ بورڈ حکام اور قومی ٹیم کے کپتانوں سے ملاقات کریں گے۔

حال میں آسٹریلوی شہریت پانے والے مکی آرتھر کے پاسپورٹ پر پہلا ویزہ پاکستان کا لگا ہے۔ ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قیام کریں گے جہاں ان کے لیے مختص کمرے کو آراستہ کیا جا رہا ہے۔

کرکٹ بورڈ ترجمان کے مطابق جمعرات کو مکی آرتھر چئیرمین پی سی بی شہریارخان، چیف سلیکٹرانضمام الحق، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ون ڈے ٹیم کے قائد اظہرعلی سے ملاقات کریں گے۔ اسی روز ان کی میڈیا بریفنگ بھی رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب مکی آرتھر نے تجویز دی ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے مشتاق احمد کو معاون کوچ بنایا جائے جب کہ اظہر محمود بھی معاون کوچ کے امیدوار ہیں تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل مشتاق احمد کو معاون کوچ بنادیا جائے گا۔

Read 317 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto