عامر خان کے نئے روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پیر, 13 جون 2016 22:06

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں نوجوان کا روپ دھار کر سب کو حیران کردیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں پہلوان کا کردار اداکر رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 25 کلو کا اضافہ کردیا تھا جس پر انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب فلم میں پہلوان کی نوجوانی کے مناظر کی عکس بندی کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں کمی بھی کرلی ہے جس کے بعد ان کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے۔

عامر خان نے فلم ’’دنگل‘‘ میں  اپنے کردار میں  حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنے وزن میں کمی کرلی ہے جس کے بعد انہوں نے فلم میں نوجوانی کے مناظر کی عکس بندی کرائی ہے جب کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے روپ کی تصویر جاری کرکے سب کو حیران کردیا ہے اور مداحوں کی جانب سے ان کے نئے روپ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘روں برس دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Read 752 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto