لولیا وینتر کو سلمان خان اور اداکارہ ڈیزی شاہ کی دوستی کھٹکنے لگی

جمعرات, 16 جون 2016 05:31

سلمان خان کی گرل فرینڈ لولیا وینتر نے انہیں ادکارہ ڈیزی شاہ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رومانوی ماڈل گرل لولیا وینتر سے شادی کی خبریں آئے دن گردش کرتی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے کسی بھی خبر کی کبھی کوئی تصدیق نہیں کی گئی لیکن اب ایک نئی خبر بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں لولیا وینتر کو سلمان خان کی ڈیزی شاہ سے دوستی ایک نظر نہیں بھارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لولیا وینتر کو فلم ’جے ہو‘ کی ہیروئین ڈیزی شاہ کی سلمان خان سے دوستی کھٹکنے لگی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ سلمان خان ان سے دوستی قائم نہ رکھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لولیا وینتر نے ڈیزی شاہ کی دوستی کے حوالے سے سلمان خان کے گھر والوں سے بھی شکایات کی ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماڈل گرل نے سلمان خان کو بھی ڈیزی شاہ سے دوری اختیار رکھنے کا کہا ہے تاہم سلمان خان نے اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور لولیا وینتر ان دنوں کئی پارٹیز میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان رومانیہ کی ماڈل گرل سے شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

Read 4359 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto