فائرنگ سے چند گھنٹوں میں دوافراد ہلاک، 8 زخمی

جمعہ, 17 جون 2016 01:09

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں، محض چند گھنٹوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لیاری بہار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔ مقتول کی شناخت بسم اللہ خان کے نام سے ہوئی۔

نارتھ ناظم آباد حیدری کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، مقتول کی شناخت ادریس اور زخمی کی شناخت حسین کے نام سے ہوئی۔

اسی طرح بریگیڈ تھانے کی حدود میں تاج کمپلیکس کے قریب ہوٹل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں موجود تین افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت نذیر، حبیب اور اشرف کے ناموں سے ہوئی، پولیس کے مطابق مسلح افراد کی تعداد تین تھی جو دو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔

بلدیہ کے علاقے میں بھی فائرنگ ہوئی جس میں ایک شخص زخمی ہوا اور کورنگی ابراہیم حیدری میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی فائرنگ سے  دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

Read 278 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto