ے یو پی نورانی گروپ کے رہنما عقیل انجم پرقاتلانہ حملہ

اتوار, 26 جون 2016 02:28

شہر قائد میں امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کی گونج ابھی تھمی نہ تھی کہ مذہبی جماعت کے رہنما پرگولیاں برسادی گئیں،جےیو پی نورانی گروپ کےعقیل انجم قاتلانہ حملےمیں بال بال بچ گئے۔

کراچی میں ٹارگٹ کلرزآزاد ہوگئے کورنگی کی مظفرآباد کالونی میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے جے یو پی نورانی کے رہنما عقیل انجم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

مولانا عقیل انجم کے مطابق جیسے ہی وہ اپنے گھر کی گلی میں داخل ہوئے ساتھی ڈرائیور نے خطرہ بھانپ لیا، عقیل انجم کے مطابق دو ملزمان نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا، ملزمان نے قریب پہنچ کر فائرنگ کردی۔

جےیو پی نورانی کےعقیل انجم پرقاتلانہ حملہ زمان ٹائون میں تھانہ کورنگی کی حدود میں پیش آیا، پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

دوسری جانب امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کو چار دن گزر گئے تاہم ملزمان قانون کی گرفت سے دور ہیں ، پولیس نے تفتیش کے دوران دوافراد کو حراست میں لیا ہے، پولیس نے امجد صابری کے ساتھی سلیم چندا کو حراست میں لے لیا۔

Read 2864 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto