قندیل بلوچ کے خلاف دعویٰ دائر، جج نے 13 جولائی کو طلب کر لیا

منگل, 28 جون 2016 04:33

ملتان : ملتان کی سول کورٹ میں ماڈل قندیل بلوچ کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا گیا جس کی ابتدائی سماعت کے بعد  سول جج خورشید احمد نے قندیل بلوچ کو 13 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ دعویٰ ملتان کے مقامی وکیل کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قندیل بلوچ نے بلوچ ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے، قندیل کا اصل نام فوزیہ ہے اس لئے اسے بلوچ لکھنے سے روکا جائے۔ فوزیہ عظیم المعروف قندیل بلوچ کا بلوچ قبائل سے کوئی تعلق نہیں۔

مقامی وکیل کی جانب سے دعویٰ دائر کئے جانے پر سول جج خورشید احمد نے 13 جولائی کو قندیل بلوچ کو طلب کر لیا ہے۔

Read 487 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto