’ہنی مون پر میرے شوہر نے نشے کی حالت میں وہ سچ اُگل دیا کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا‘

جمعرات, 07 جولائی 2016 07:51

لندن:  کسی بھی جوڑے کے لئے ہنی مون زندگی کا خوبصورت ترین وقت ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے سب کے لئے یہ وقت ایک سا نہیں ہوتا، بلکہ کچھ کے لئے تو زندگی کا افسوسناک ترین تجربہ بھی بن جاتا ہے۔ ویب سائٹ Whisper ایسے ہی بدقسمت جوڑوں کے لئے قائم کی گئی ہے، جہاں افسوسناک ہنی مون کے تجربے سے دوچار ہونے والے افراد اپنے دکھ بیان کرکے اپنا دل ہلکا کرتے ہیں۔ 
اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس ویب سائٹ پر ایک خاتون نے انکشاف کیا کہ ان کے خاوند انہیں ہنی مون کے لئے ایک خوبصور ت تفریحی مقام پر لے کر گئے۔ ایک دن ان کے خاوند نے بہت زیادہ شراب پی لی اور نشے میں دھت ہو کر ایسی حقیقت اگل دی کہ جو آج تک ان کے دل میں بصورت زخم موجود ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ نشے میں بدحواس ان کے خاوندکہنے لگے کہ وہ ان سے شادی کرنا ہی نہیں چاہتے تھے۔ خاتون نے بتایا کہ ہوش میں آنے پر انہیں یاد نہیں تھا کہ انہوں نے کیا کہہ دیا تھا، اور انہوں نے خود بھی یہ بات شوہر کو کبھی یاد دلانے کی کوشش نہیں کی۔

اسی طرح ایک اور خاتون نے بتایا کہ ان کے خاوند نے میکسیکو میں ہنی مون کے دوران ہی انہیں چھوڑ دیا لیکن خوش قسمتی سے یہ ان کی زندگی کا سب سے اچھا واقعہ ثابت ہوا۔ ایک اور خاتون نے انکشاف کیا کہ ہنی مون کے دوران انہیں جسمانی قربت کا موقع ایک بار بھی میسر نہ آیا۔ ایک خاتون نے شرمناک انکشاف کیا کہ ہنی مون کے دوران انہوں نے اپنے ساتھ ایک جسم فروش خاتون کا اہتمام بھی کیا اور تینوں مل کر لطف اندوز ہوتے رہے، جبکہ ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہنی مون کے دوران ہی اپنے خاوند کو دھوکہ دیا اور ایک اجنبی کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کیا۔ 
ایک صاحب کا کہنا تھا کہ وہ ہنی مون کے دوران طلاق کے بارے میں سوچتے رہے جبکہ ایک خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ ہنی مون کے دوران اسقاط حمل کے خوف میں مبتلا رہیں۔ ایک صاحب نے لکھا کہ وہ ہنی مون کے دوران یہ سوچ کر انتہائی افسردہ رہے کہ شادی کرکے بہت بڑی غلطی کی۔

Read 2098 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto