وزیراعظم نواز شریف کا عبدالستار ایدھی کیلئے نشان امتیاز کا اعلان

ہفتہ, 09 جولائی 2016 13:34

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے لئے نشان امتیاز کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے انتقال پر وزیراعظم نواز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لئے نشان امتیاز کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے عبدالستار ایدھی کے انتقال کو عظیم قومی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبدالستارایدھی پاکستان کا حقیقی اثاثہ تھے، ہم انسانیت کی خدمت کرنے والی عظیم ہستی سے محروم ہوگئے، اللہ تعالی ایدھی صاحب کا سفر آخرت آسان کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کامیابیوں کے باوجودعبدالستارایدھی ایک سادہ مزاج شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے پاکستانی عوام کی زندگیوں کوتبدیل کیا اوراپنی انتھک خدمت کے ذریعے ہزاروں زندگیوں کو بچایا۔ وزیراعظم نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ یوم سوگ کا بھی اعلان کیا جس کے دوران ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ سندھ حکومت نے بھی عبدالستار ایدھی کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، کے پی کے میں سرکاری اداروں اور عمارتوں پر پر لگے قومی پرچم بھی 2 روز تک سرنگوں رہیں گے۔

Read 340 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto