احتجاج کی صورت میں تیسری قوت آئی تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے، عمران خان

اتوار, 23 اکتوبر 2016 15:50

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے دھرنے کی آڑ میں فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے اور اگر احتجاج کی صورت میں کوئی تیسری قوت آئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔

بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں وزیراعظم عوام کو جوابدہ ہوتا ہے، پاناما لیکس کے معاملے پر الزام نہیں کرپشن کے ثبوت موجود ہیں اور تمام انگلیاں وزیراعظم کی طرف اٹھ رہی ہیں جب کہ نوازشریف کا سب سے بڑا مقصد ہی اپنی دولت بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ادارے انصاف نہ دیں تو پر امن احتجاج ہمارا حق بنتا ہے لیکن ہمارے دھرنے کی آڑ میں فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے، دھرنے کے لئے فوج کی حمایت ہے نہ غیر ریاستی عناصر کی لیکن اگر کوئی تیسری طاقت آئی تو ذمہ دار نوازشریف ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ 2 نومبرکو اسلام آباد میں عوام کا سمندرہو گا جسے حکومت روک نہیں سکے گی، خود کو اپوزیشن کہنے والے نوازشریف کا دفاع کر رہے ہیں اور سڑکوں پر نہ نکلنے کا کہنے والے اپنی کرپشن بے نقاب ہونے سے خائف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کورٹ نوازشریف کو سزادے گی لیکن ہم استعفیٰ یا تلاشی مانگ رہے ہیں لہذا سپریم کورٹ اپنا کام کرتی رہے، ہم اداروں کے اختیارات کے لیے نکلے ہیں۔

Read 638 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto