رنبیر سے علیحدگی کے بعد کترینہ نے باڈی گارڈز رکھ لئے

ہفتہ, 13 فروری 2016 19:58

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کترینہ کیف اب محفوظ ہاتھوں میں ہیں! ہر کوئی یہی کہنے لگا جب وہ اپنی فلم ”جگا جاسوس“ کی شوٹنگ کیلئے 2 باڈی گارڈز کے ہمراہ سیٹ پر پہنچیں۔ بھارتی میڈیا میں تو یہ چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں کہ کترینہ نے یہ سب رنبیر کپور سے ”محفوظ“ رہنے کیلئے کیا ہے کہ کیونکہ اس فلم میں ان کے ساتھی اداکار کوئی اور نہیں بلکہ ان کے سابق عاشق رنبیر کپور ہی ہیں۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ فلم کی شوٹنگ کیلئے رات گئے سیٹ پر پہنچیں اور سیدھی اپنی وین میں چلی گئیں اور باڈی گارڈ تمام وقت باہر پہرہ دیتے رہے۔ رنبیر کپور نے بھی تقریباً 2 گھنٹے اپنی وین میں گزارے اور ڈائریکٹر انوراگ باسو شوٹنگ کی لوکیشن پر ان کا انتظار کرتے رہے۔ کترینہ کے گارڈز نے رپورٹرز اور دیگر غیر متعلقہ افراد کو بھی وین سے دور رکھا تاکہ کترینہ کیف اطمینان سے فلم کی شوٹنگ مکمل کرا سکیں۔ 
ان دونوں کے روئیے کے باعث فلم کی ریلیز بھی تاخیر کا شکار ہوتی نظر آ رہی ہے کیونکہ دونوں اداکار حالیہ دنوں میں ایک دوسرے سے علیحدہ ہو نے کے باعث اپنی ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی میں فرق نہیں رکھ پا رہے اور اس وجہ سے ڈائریکٹر انوراگ باسو بھی تشویش کا شکار ہو گئے ہیں۔

Read 987 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto