آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

ہفتہ, 26 نومبر 2016 16:34

اسلام آباد:  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اور پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب میں مل کر کام کیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل ایئرہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں انہیں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے جنرل راحیل شریف کی ملکی دفاع مضبوط بنانے کیلئے کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے فضائیہ کے عزم کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اور آرمی نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب میں مل کر کام کیا۔ ملکی فضائی سرحدوں کے موثر دفاع میں بھی پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ تینوں مسلح افواج کے مابین بہترین تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہو گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے الوداعی دورے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ رات انہوں نے صدر ممنون حسین کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔

Read 795 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto