اسمبلی کا بائیکاٹ ختم

بدھ, 14 دسمبر 2016 10:58

عمران خان نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت بدھ کو پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے خلاف دو تحریکیں جمع کرائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کے بارے میںبات کرتے ہوئے جماعت کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ’وزیر اعظم کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر یہ تحاریک پیش کی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ 'اپوزیشن کی جانب سے مے فیئر فلیٹس اور پاناما کی کمپنیوں کے حوالے سے جواب طلب کرنے پر کہا گیا تھا کہ ہمارے پاس تمام دستاویز موجود ہیں اور جب چاہیں آمدنی کے ذرائع کی تفصیلات پیش کردیں گے۔ اس کے برعکس عدالت میں وزیر اعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ میں کی جانے والی تقریر سیاسی تھی۔'

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بدھ کو دو تحریکیں جمع کرائی گئیں جن میں سے ایک تحریک التوا اور دوسری تحریک استحقاق ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ تحریک التوا میں کہا جائے گا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی ملتوی کر کے پہلے اس پر بحث کی جائے کہ وزیر اعظم نے اسمبلی سے مبینہ طور پر جھوٹ بولا ہے۔ 'اب پتہ چلے گا کہ پارلیمنٹ اب ان سے جواب طلب کرے گی یا نہیں؟'

ڈاکٹر عارف علوی سے جب پوچھا گیا کہ کیوں پاکستان تحریک انصاف جب چاہتی ہے اسمبلی میں آ جاتی اور جب چاہتی ہے بائیکاٹ کرتی ہے تو انھوں نے کہا 'الیکشن دھاندلی اور بدعنوانی کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھائی اور دونوں ہی ایشوز میں اسمبلی کی کارکردگی نہایت مایوس کن تھی۔ مگر ہم ایک بار دوبارہ کل اسمبلی میں وزیر اعظم کے بیان کے حوالے سے آواز اٹھائیں گے اس امید سے کہ یہاں بھی ایسا ہو جائے جیسا جنوبی کوریا میں ہوا ہے۔'

واضح رہے کہ پی ٹی آئی طویل عرصے سے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیے ہوئے ہے۔

Read 857 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto