آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عالمی باکسنگ چیمپئین محمد وسیم کی ملاقات

جمعہ, 06 جنوری 2017 19:17

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سلور فلائی ویٹ چیمپئن باکسر محمد وسیم اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہوئی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف دیگر ممالک کے تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی خطے کے امن و استحکام کے لئے کوششوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سلور فلائی ویٹ چیمین محمد وسیم نے بھی  جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر باکسر محمد وسیم کوششوں کو سراہا۔ سربراہ پاک فوج نے باکسر محمد وسیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں پاکستان کے نوجوان ملک کا نام روشن کرنے کے لئے محمد وسیم کی تقلید کریں۔

Read 1973 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto