اسلام آباد ہائی کورٹ کا سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد فوری ہٹانے کا حکم

بدھ, 08 مارچ 2017 23:28

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ بحیثیت مسلمان سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا اور اگر ہم نے محسن انسانیت ﷺ کی گستاخی نہ روکی تو ملک میں خانہ جنگی بھی شروع ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین، چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ اور سیکریٹری داخلہ عارف خان عدالت میں پیش ہوئے جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آنکھ کے آپریشن کے باعث پیش ہونے سے معذرت کر لی۔

جسٹس شوکت صدیقی کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان مقدس ہستیوں کے خلاف مواد کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا، گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی کیوں کہ  یہ معاملہ بہت ہی حساس نوعیت کا ہے اور اس کو جلد سے جلد حل کرنے کی ضرورت ہے، اگر ہم نے محسن انسانیت ﷺ اور دیگر مقدس ہستیوں کی گستاخی نہ روکی تو ملک میں خانہ جنگی بھی شروع ہو سکتی ہے۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور جے آئی ٹی میں ایسا فرد شامل نہ کیا جائے جو آئین کے تحت مسلمان نہیں، پی ٹی اے کی ٹیم بٹھا کر ان تمام صفحات کو بند کیا جائے جن پر گستاخانہ مواد موجود ہے اور اگر پی ٹی اے ملازمین یہ کام نہیں کرسکتے تو انہیں گھر بھیج دیا جائے، اگر حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو متعلقہ حکام کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ  گستاخانہ مواد شائع کرنے والے ملزمان کے نام ای سی ایل پر ڈالے جائیں اور ایسے اقدامات کئے جائیں کہ کسی کو نبی کریم ﷺ اور دیگر مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کی جرات نہ ہو۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو فوری سوشل میڈیا کے تمام صفحات سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی کی رپورٹ کل تک عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

Read 334 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto