کوئی بھی ٹولہ یا شخص وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتا، مریم اورنگزیب

جمعہ, 21 اپریل 2017 14:39

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو مسترد کرنا توہین عدالت ہے، جو لوگ جے آئی ٹی کو مسترد کررہے ہیں اس کے پیچھے ایک سوچ ہے، مخالفین پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، پورے بینچ نے حکمنامے پر دستخط کرکے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا، مخالفین کو انتخابی اصلاحات سے کوئی سروکار نہیں، دھرنے دینے والوں نے ایک بار پھر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا، اداروں کی تضحیک کرنے والوں کو کل جواب مل گیا، عمران خان جھوٹے الزامات لیکر سپریم کورٹ گئے اور کل عدلیہ کا فیصلہ وزیراعظم کے خط کی تائید ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راہدادری منصوبہ وزیراعظم کا عوام کیلئے تحفہ ہے، سی پیک ایک روٹ کی بات نہیں 65 ممالک کو ملانے کی بات ہے، پاکستان میں صنعتوں کی ترقی وزیراعظم نواز شریف کی ترجیح ہے، پاکستان کے کچھ عناصر دشمنوں کے ساتھ مل جاتے ہیں اور وزیراعظم نے احتساب کا عمل عوام کیلئے مکمل کیا۔

وزیرمملکت نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو عوام نے مینڈیٹ دیا، مخالفین کا رویہ ملکی استحکام کے خلاف ہے، پاکستان نوازشریف کی قیادت میں ترقی کرے گا، نواز شریف ملک کے سب سے مقبول لیڈر اور شخصیت ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا اور تاریخ میں ایسا کبھی بھی نہیں ہوا، جے آئی ٹی میں جواب دیا جائے گا اور ایک تاریخ رقم ہوگی، سیاسی کھیل کے کھلونے تلاش کرنے والوں کو کچھ نہیں ملے گا، وفاقی حکومت نے جو وعدے کئے وہ سب پورے کئے اب عوام فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جشن وزیراعظم کے سرخرو ہونے کا ہے، عدالت نے وزیراعظم پر لگائے گئے 7 الزامات کو مسترد کر دیا، عمران خان افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن نے پاکستانی تاریخ میں وہ کا م کیا جو کسی اور نہ نہیں کیا اور کوئی بھی ٹولہ یا شخص وزیراعظم سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتا۔

 

Read 1439 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto