سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت:پہلے سے موجودباشندوں کو بھی نکلنے کا حکم

بدھ, 24 فروری 2016 21:04

ریاض:سعودی عرب کی حکومت نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے لبنان میں پہلے سے موجودباشندوں کو بھی نکلنے کا حکم دیدیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لبنان میں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ وہاں سعودی باشندوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اس لئے ہمارے شہری وہاں کا سفر نہ کریں۔ وہاں پہلے سے موجود لوگوں کو بھی یہ کہا گیا ہے کہ جلد از جلد لبنان چھوڑ دیں۔ اس سے پہلے سعودی حکومت نے لبنان کو دی جانے والی چار ارب ڈالر مالیت کی امدادی رقم روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان میں اپنی سفارتی ٹیم کو کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Read 689 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto