آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل اوسی پرنکیال سیکٹرکا دورہ

پیر, 15 مئی 2017 00:42

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے دورے کے دوران جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دینے پر پاک فوج کے جوانوں کو سراہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’انٹر سروسز پبلک ریلیشنز‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر نکیال سیکٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مقامی کمانڈر نے سربراہ پاک فوج کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں کا موثر جواب دینے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ اپنے دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ مادر وطن کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ خاور کے گھر گئے، جہاں انہوں نے شہید کے والدین سے ملاقات کی اور لیفٹیننٹ خاور کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

Read 205 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto