نوکری کا جھانسہ دے کر بیرون ملک لڑکیوں کو فروخت کرنے والے گروہ کا انکشاف

جمعرات, 25 فروری 2016 21:00

لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر سبزہ زار کے رہائشی امجد نے 2 لڑکیوں کو دبئی میں بھارتی شہری کو فروخت کردیا جس پر سول کورٹ لاہور نے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔
نجی ٹی وی  کے مطابق دبئی میں فروخت ہونے والی لڑکیوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ امجد نے انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر دبئی میں ایک بھارتی شہری کے ہاتھوں 3 لاکھ روپے کے عوض فروخت کردیا ہے ۔ بھارتی شہری کے پاس اور بھی لڑکیاں ہیں جن سے وہ زبردستی جسم فروشی کا کام کراتا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ ان کی داد رسی کی جائے اور بھارتی شہری کے چنگل سے آزاد کرایا جائے۔
دوسری طرف متاثرہ لڑکیوں کی والدہ سیشن کورٹ پہنچ گئی جہاں اس نے سبزہ زار کے رہائشی امجد کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ سبزہ زار کے رہائشی امجدنے نوکری کے نام پر میری بیٹیوں کو فروخت کردیا۔ خاتون کی طرف سے درخواست آنے کے بعد عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Read 603 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto