آرمی چیف نے کہا کلبھوشن کیلئے وکیل فوج نےکیا، عدالتی معاملے پر فوج کوزیادہ تجربہ نہیں ہوتا، خورشید شاہ

جمعہ, 19 مئی 2017 15:05

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ آرمی چیف نے کہاکلبھوشن کے لئے وکیل فوج نے دیا،فوج کو عدالتی معاملے پر زیادہ تجربہ نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ کلبھوشن کے معاملے پرشکوک وشبہات بڑھ گئے ہیں،کلبھوشن کا تعلق ملکی سیکیورٹی سے ہے اور اس معاملے پر حکومت کی نااہلی نظر آرہی ہے جبکہ حکومت کو عالمی عدالت انصاف میں اٹارنی جنرل کو بھیجنا چاہیے تھا۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف  کا فیصلہ پاکستان کے لئے بڑا دھچکا ہے،وزیرخارجہ کوئی نہیں وزیراعظم نے یہ وزارت اپنے پاس رکھی ہوئی اور جندال سے بھی کلبھوشن کے معاملے پر بات ہوئی ہوگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈان انکوائری کمیشن رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر عملدرآمد روکنے کا عبوری حکم جاری کیا تھا۔

Read 112 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto