فلم ڈیڈ پول نے اٹھائیس کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کما لئے

پیر, 29 فروری 2016 18:25

ٹم ملر کی زیر ہدایت بننے والی ڈیڈ پول کی کہانی اسپیشل فورسز سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک تجربے کے نتیجے میں اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے اور پھر دشمنوں سے بھرپور انتقام لیتا ہے۔ ڈیڈ پول اب تک مجموعی طور پر اٹھائیس کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کماچکی ہے ۔اسی ہفتے ریلیز ہونے والی فلم “گاڈز آف اجپٹ” ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔ اپنی توقعات کے برعکس فلم کا بزنس زیادہ اچھا نہیں رہا۔فلم کی کہانی صدیوں قبل مصر کے ایک ایسے نوجوان چور کے گرد گھومتی ہے جو دنیا پر حکمرانی کے خواہش مند دشمنوں کا مقابلہ نہ صرف طاقت اورذہانت سے کرتا ہے جبکہ پوشیدہ قوتیں بھی اس کا ساتھ دیتی ہیں۔اینی میٹڈ ایکشن فلم ‘کنگ فُو پانڈا تھری’ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ فلم اس ہفتے صرف نوے لاکھ ڈالر کماسکی۔

Read 594 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto