ایک دوسرے پر الزام تراشی سے دہشتگردی کوشکست نہیں دی جاسکتی، سربراہ پاک فوج

جمعہ, 16 جون 2017 23:25

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دے گا لیکن اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کرکے صرف دوسروں پر الزام تراشی سے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش چیلننجز اور خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر جواب دینے کی ضرورت ہے جب کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرے کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دے گا لیکن اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کرکے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب یا فرقہ سے تعلق نہیں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق جنگ لڑی ہے۔

Read 336 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto