واٹس ایپ کال معاملہ، چیئرمین ایس ای سی پی کا سپریم کورٹ سے مکمل تحقیقات کامطالبہ

ہفتہ, 17 جون 2017 19:20

اسلام آباد: چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے سپریم کورٹ سے پاناما جے آئی ٹی کی تشکیل کے سلسلے میں مشکوک واٹس ایپ کال کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی نے 28 اپریل کورجسٹرار سپریم کورٹ ارباب محمد عارف کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے آگاہ کیا تھا کہ انہیں واٹس ایپ پر27 اپریل کو ایک مشکوک کال موصول ہوئی تھی جس میں انہیں پاناما جے آئی ٹی کے لیے بلال رسول کا نام شامل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اب ظفر حجازی نے جے آئی ٹی کے تحفظات سے متعلق درخواست پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں آج تک معلوم نہیں کہ واٹس ایپ کال رجسٹرار نے کی یا کسی اور نے، رجسٹرارکوخط لکھنے کا مقصد مشکوک کال کو ان کے نوٹس میں لانا تھا لیکن ان پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو تنازع میں گھسیٹنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

Read 782 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto