مقبوضہ کشمیر، جھڑپ میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک اور 2 نوجوان شہید

جمعرات, 03 اگست 2017 20:25

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ جھڑپ  میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی مارے گئے اور ایک زخمی ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرہ کرنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں عاقب احمد اور سہیل احمد کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوان عسکریت پسند تھے جن کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا اور انہوں نے یکم مئی کو حملہ کرکے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی افواج نے ضلع شوپیاں کے گاؤں زئی پورہ کا محاصرہ کرلیا جس کے دوران عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں میجر سمیت دو بھارتی فوجی مارے گئے۔ علاوہ ازیں کٹھ پتلی حکومت نے احتجاج کو روکنے کے لیے جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔

Read 268 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto