مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا

پیر, 07 اگست 2017 22:47

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 5 کشمیریوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے ماچھل میں جبکہ ایک نوجوان کو ضلع پلوامہ میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے ماچھل کے علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کیا اور اس دوران پانچ نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔
اس کے علاوہ پلوامہ میں بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا۔ شہید نوجوان کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی۔ بے گناہ کشمیریوں کے قتل پر ضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں مکمل شٹرڈاؤن رہا اور بھارت کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولیاں، چھرے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ ریاستی انتظامیہ نے مظاہروں کو روکنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے امرگڑھ کے علاقے میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور شمالی کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

Read 408 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto