آصف علی زرداری کا خیریت دریافت کرنے کے لیے وزیراعظم نوازشریف کو فون

جمعہ, 15 اپریل 2016 17:57

لندن: سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نوازشریف کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور صحتیابی کے لیے دعا دی۔

 سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کو ویڈیو کال کی اور ان سے خیریت دریافت کرنے کے ساتھ جلد صحتیاب ہونے کی دعا بھی دی۔

یاد رہے کہ میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیراعظم نواز شریف لندن میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کریں گے لیکن اس ملاقات کو میڈیا سے خفیہ رکھا جائے گا تاہم بلاول بھٹو نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس قسم کی تمام افواہوں کو ختم کردیا۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لندن میں آصف علی زرداری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 2 روز قبل پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف لندن صرف علاج کی غرض سے گئے ہیں، وزیراعظم لندن میں کسی سے ملاقات نہیں کریں گے جب کہ اس سے ایک روز قبل ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے بھی آصف علی زرداری سمیت کسی سے بھی ملاقات کی سختی سے تردید کی تھی۔

وزیراعظم نواز شریف کے دورہ لندن پر پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف لندن علاج کے لئے نہیں بلکہ آصف علی زرداری کا آشیرباد لینے گئے ہیں۔

Read 167 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto