کراچی میں کل سے شدید گرمی پڑنے کا خدشہ، ہیٹ ویوکا پہلا الرٹ جاری

جمعرات, 21 اپریل 2016 12:29

کراچی: شہر قائد میں کل سے آئندہ 3 روز تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جس کے باعث محکمہ موسمیات نے رواں برس ہیٹ ویوکا پہلا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے  جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 سے 24 اپریل تک کراچی میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہونے کی صورت میں ہیٹ انڈیکس اس سے بڑھ بھی سکتا ہے۔ گرمی سے بچنے کے لیے لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور گھر سے نکلتے وقت اپنے سر اور چہرے کو اچھی طرح ڈھانپ لیں اس کے علاوہ پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیے جانے کے بعد سندھ حکومت اور کے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام طبی اور نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ جب کہ ہیٹ ویو کے متاثرہ افراد کی طبی امداد کے لیے بنائے گئے خصوصی وارڈز کو فعال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Read 413 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto