عامر خان نے فلم کے لیے 22 کلو وزن کم کرلیا

جمعہ, 13 مئی 2016 22:34

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘  کےلیے 22 کلو وزن میں کمی کرلی جس کے بعد اب انہیں 3 کلو وزن مزید کم کرنا ہے۔

بالی ووڈ اداکارعامر خان اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے 25 کلو وزن کا اضافہ کرلیا تھا جس کے بعد انہیں صحت کے مسائل سے دوچار ہونا پڑا تھا تاہم اب اپنی ہی فلم کے کردار کے لیے انہیں وزن میں کمی کرنی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان فلم ’’دنگل‘‘ میں پہلوان کا کردار ادا کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے وزن میں 25 کلو کا اضافہ کرلیا تھا جب کہ فلم میں ہی اپنے کردار کے لیے وزن میں 25 کلو کمی کرنی تھی جس کے لیے انہوں نے 25 ہفتوں کا وقت رکھا تھا تاہم اب انہوں نے امریکی ٹرینر کی مدد سے وقت سے پہلے ہی اپنے وزن میں 22 کلو کمی کرلی ہے اور انہیں مزید 3 کلو وزن کم کرنا ہے جس کے بعد اگلے مہینے فلم کے دوسرے شیڈول کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Read 3905 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto