استنبول میں پولیس بس کے قریب دھماکہ، دو ہلاک

منگل, 07 جون 2016 12:29

ترک ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ استنبول کے وسطی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریموٹ کنٹرول سے کیا جانے والا یہ دھماکہ منگل کی صبح شہر کے مصروف علاقے بایزید چوک کے قریب ہوا اور اس کا ہدف ایک پولیس بس تھی۔

بایزید چوک کا علاقہ ترکی میں آنے والے سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔

دھماکے سے پولیس کی بس کے علاوہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ دھماکے میں زخمی یا ہلاک ہونے والوں میں کوئی پولیس اہلکار شامل ہے یا نہیں

کسی گروپ نے فی الحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ترکی میں گذشتہ برس سے اب تک جتنے دھماکے ہوئے ہیں ان کی ذمہ داری یا تو کرد ملیشیا یا پھر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ قبول کرتی رہی ہے۔

ترکی میں کرد علیحدگی پسندوں اور حکومت کے درمیان کشیدگی اور ہمسایہ ملک شام میں جاری تنازع کی وجہ سے ترکی میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ان حملوں میں پولیس کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور گذشتہ ماہ بھی غازی انتپ نامی شہر کے اہم پولیس سٹیشن کے پاس ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہوئے تھے۔

Read 204 times

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

Pakistanviews.org

pakistanviews.org stands as a website enlightening the masses with all information related to current affair, entertainment, sports, technology, etc. It has been brought into existence to ensure that voice of Pakistan reaches the masses. Ensuring that a true picture of Pakistan is portrayed in the right manner to the world. The website is to bring forth the real picture of Pakistan negating avenues of Terrorism and Non-State Acto